مریم نواز میڈیکل کالج مقررہ مدت میں مکمل کرنیکی ہدایت
مریم نواز میڈیکل کالج مقررہ مدت میں مکمل کرنیکی ہدایتایکسئن بلڈنگز نے ڈپٹی کمشنر کو عمارت کے سکوپ آف ورک پلان پر بریفنگ دی
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت مریم نواز میڈیکل کالج کے تعمیر و مرمت کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسئن بلڈنگز افتخار احمد، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان اور ایس ڈی او بلڈنگز ملک نعمان نے شرکت کی۔ایکسئن بلڈنگز نے ڈپٹی کمشنر کو عمارت کے سکوپ آف ورک پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز میڈیکل کالج کے سلسلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے کام گزشتہ چھ ہفتوں سے جاری ہیں جبکہ اکیڈمک اور ہاسٹل بلاک کے تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرلیے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور ان میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments