میانوالی: واں بھچراں پولیس کی کارروائی، دو ملزم گرفتار

 میانوالی: واں بھچراں پولیس  کی کارروائی، دو ملزم گرفتار

میانوالی (نامہ نگار ) واں بھچراں پولیس نے بکرا و موبائل چوری اور جیب تراشی کے مقدمات میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان اور نقدی برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں انسپکٹر عرفان خان اور انکی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بکرا اور موبائل چوری کے دو مقدمات میں مطلوب ملزم عابد ولد نذر سکنہ ذلہ کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر چوری شدہ بکرے کی مالیت کے برابر 40 ہزار روپے اور ایک موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔پولیس نے ایک اور کارروائی میں جیب تراشی کے الزام میں آصف ولد جیسن مسیح سکنہ چک نمبر 17 ایم ایل پپلاں کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر 86 ہزار روپے برآمد کیے گئے ۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...