ڈی آئی جی کی ایس ایچ او رائیونڈ کو جرائم روکنے کی ہدایت

ڈی آئی جی کی ایس ایچ او رائیونڈ کو جرائم روکنے کی ہدایت

ایس ایچ او نواب ٹاؤن کو زیرِ تفتیش مقدمات جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے صدر ڈویژن کا دورہ کرتے ہوئے انسدادِ جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی صدر، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے افسران کو ہدایت کی کہ موبائل چوری سمیت سرقہ کی دیگر وارداتوں پر مؤثر قابو پایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بھکاری اور نشے کے عادی جرائم پیشہ عناصر سرقہ کی وارداتوں کا سبب بنتے ہیں، ایسے عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے ۔فیصل کامران نے ایس ایچ او رائیونڈ کو جرائم کنٹرول کرنے ، جبکہ ایس ایچ اوز ستوکتلہ اور چوہنگ کو نوسربازی اور جھپٹے کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔ ایس ایچ او نواب ٹاؤن کو زیرِ تفتیش مقدمات جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم بھی دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے منشیات بالخصوص آئس اور شراب کی سپلائی روکنے کے لیے کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اشتہاری اور عادی مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...