چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری سے ترمیمی ججز روسٹر جاری

چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری سے ترمیمی ججز روسٹر جاری

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ اپیلوں پر سماعت کرے گا

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے سے 28 ججز پرنسپل سیٹ پر کیسوں کی سماعت کریں گے ، 11 ڈویژن بینچ سول اور فوجداری اپیلوں پر آئندہ ہفتے میں سماعت کرینگے ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا، ترمیمی روسٹر کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بینکنگ، کمرشل اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نیب، دہشت گردی کیسوں کی سماعت کرے گا۔جسٹس فیصل زمان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ قتل سمیت فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ منشیات اور قتل کیسوں کی سماعت کرے گا۔جسٹس صادق محمود خرم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ قتل، منشیات اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...