شادی شدہ خواتین کمپیوٹرائز نکاح نامے پر شناختی کارڈ بنوا سکیں گی
کراچی (این این آئی) نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے برتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث شناختی کارڈ سے محروم خواتین کیلئے خصوصی سہولت فراہم کردی۔
نادرا کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کمپیوٹرائزڈ نکاح نامے کی بنیاد پر اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گی، تاہم درخواست گزار کے ساتھ شوہر یا والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق ضروری ہوگی۔18 سال سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ خواتین درخواست گزار کے پاس والدین، بہن یا بھائی میں سے کسی کا شناختی کارڈ ہونا ضروری ہوگا، جبکہ والدین یا بہن، بھائی میں سے متعلقہ فرد کی بائیومیٹرک تصدیق بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments