ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال سے محروم
ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال سے محرومتمام کلاس رومز کے پنکھے اتار کر الماریوں سے اہم فائلیں بھی چوری کر لی گئیں
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، موبائل فونز، سامان اور موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق کوٹ امیر میں ملازم حسین سے نامعلوم ڈاکو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 18 جنوبی سے نامعلوم افراد تمام کلاس رومز کے پنکھے اتار کر الماریوں سے اہم فائلیں بھی چوری کر لے گئے ۔تھابل کے محمد احتشام اور مڈھ رانجھا کے محمد اکرام کے گھروں سے نامعلوم چور 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات، ملکی و غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور دیگر سامان لے گئے ۔ محلہ حسین آباد میں ظہور احمد کی دکان سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا جبکہ بلاک نمبر ایک سے محمد عثمان کا رکشہ بھی نامعلوم چور لے اڑے ۔سول ہسپتال کے باہر سے نصر اقبال، قصبہ بھلوال سے محمد ابرار، رفیع پارک سے محمد عمران اور سیٹلائٹ ٹاؤن سے معظم امتیاز کی موٹرسائیکلیں بھی چوری ہوگئیں۔ متعلقہ تھانوں کی پولیس نے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments