بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز، ایس ایچ او ستیانہ ملازمت سے فارغ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کے الزامات ثابت ہونے پر ایس ایچ او ستیانہ کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے محکمانہ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ایس ایچ او ستیانہ سب انسپکٹر غلام عباس شاہ کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ اس معاملے میں مزید محکمانہ کارروائی بھی کی جارہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments