غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں‘ایل پی جی ڈیکنٹنگ کیخلاف ایکشن

غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں‘ایل پی جی ڈیکنٹنگ کیخلاف ایکشن

ایک مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار، غیر قانونی سامان اور مشین بھی ضبط

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر ارشد حمید سندھو کی سربراہی میں خان گڑھ اور شاہ جمال کے علاقوں میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور ایل پی جی ڈیکنٹنگ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی پٹرول یونٹ سے متعلق سامان اور ایل پی جی ڈیکنٹنگ مشین ضبط کرکے پولیس کے حوالے کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس ٹیم نے خان گڑھ اور شاہ جمال تھانوں کی حدود میں غیر قانونی طور پر پٹرول کی خرید و فروخت اور ایل پی جی کی ڈیکنٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران ایک مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ضبط شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ سول ڈیفنس حکام کے مطابق غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں اور ایل پی جی ڈیکنٹنگ نہ صرف قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ شہریوں کی جان و مال کے لیے بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...