پنڈی بھٹیاں :نا معلوم افرا دنے نوجوان کوقتل کر دیا
جوہر ٹائون لا ہور کے رہائشی 33سالہ حارث کی لاش جھاڑیوں سے ملی ملزم مقتول کے دستاویز بھی لے گئے ، اے ٹی ایم سے رقم بھی نکلوائی گئی
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)موٹر وے ایم ٹو پر تھانہ کسیسے کی حدود میں نامعلوم افراد نوجوان کو قتل کر کے پھینک گئے ، لاش سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر خراب کار بھی کھڑی تھی۔ لاہور اسلام آباد موٹر وے پر تھانہ کسیسے کی حدود میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار کر لاش جھاڑیوں میں پھینک دی ، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر شناخت نہ ہونے پر دفنا دیا، بعد ازاں 33 سالہ نوجوان کی شناخت حارث کے نام سے ہوئی جو جوہر ٹاؤن لاہور کا رہائشی بتایا جاتا ہے ،نامعلوم افراد مقتول کا شناختی کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر سامان بھی لے گئے ، مقتول نوجوان کی شناخت ہونے کے بعد پولیس قاتلوں کی تلاش میں متحرک ہو گئی،اطلاعات کے مطابق نوجوان کے اے ٹی ایم سے رقم بھی نکلوائی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments