سروس سٹیشنز پر ری سائیکلنگ سسٹم نہ ہونے سے پانی ضائع

 سروس سٹیشنز پر ری سائیکلنگ سسٹم نہ ہونے سے پانی ضائع

استعمال شدہ پانی کے نکاس سے ماحولیاتی آلودگی کے خدشات بڑھنے لگے

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )شہر بھر کے سروس سٹیشنز پر گاڑیاں دھونے کیلئے بڑی مقدار میں پانی استعمال کرکے استعمال شدہ پانی کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کیلئے ری سائیکلنگ سسٹم موجود نہ ہونے کے باعث پانی کا ضیاع ہونے لگا۔ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی واشنگ کے دوران روزانہ بڑی مقدار میں پانی استعمال ہونے کے باوجود گندے پانی کی ری سائیکلنگ اور دوبارہ استعمال کیلئے مؤثر انتظامات نہیں کئے گئے ، اس صورتحال کے باعث نہ صرف پانی کے ضیاع کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے بلکہ استعمال شدہ پانی کے نکاس سے ماحولیاتی آلودگی کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔حکومت پنجاب کے محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے کار واش سروسز کیلئے گندے پانی کے ری سائیکلنگ سسٹم اور مناسب چینلز کی تنصیب سے متعلق ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں لیکن عمل در آمد کہیں پر بھی نظر نہیں آرہا۔شہریوں نے محکمہ تحفظ ماحولیات اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ حافظ آباد کے تمام سروس سٹیشنز کا فوری معائنہ کیا جائے ، وہاں پانی کے استعمال اور گندے پانی کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے اور متعلقہ احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...