علی پور چٹھہ میں اربوں کے منصوبے ،فٹبال گرائونڈ بنے گا

علی پور چٹھہ میں اربوں کے منصوبے ،فٹبال گرائونڈ بنے گا

بائی پاس روڈ، رسولنگرروڈ کی تعمیر کو یقینی بنائیں گے :ایڈیشنل اے سی عدنان اشرف

جامکے چٹھہ(نامہ نگار)علی پور چٹھہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہونگے ،منچر روڈ پر نوجوانوں کو فٹبال گرائونڈ کا تحفہ دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعلی پورچٹھہ عدنان اشرف نے میونسپل کمیٹی آفس صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حلقہ کے ارکان اسمبلی کی سفارش پر سٹی اور دیہی علاقے کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کئے جن پر پراسس مکمل ہونے کے بعد کام شروع کر دیا جائیگا ۔ شہرمیں گرینڈ سیوریج سسٹم کی ٹیکنیکل صورت حال کا جائزہ لیکر کام شروع کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی شکایات پر مریم نواز ہاسپٹل سے نہر پل تک ایس ڈی او ہائی وے کو سڑک پر گڑھوں کا پیچ ورک مکمل کرنے کے احکامات جاری کر د ئیے ہیں جبکہ بائی پاس روڈ، رسولنگرروڈ کی تعمیر منتخب ارکان اسمبلی کی کاوشوں سے یقینی بنائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...