ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ،مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ
تعلیمی اداروں کے سامنے زیبرا کراسنگ ،سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کی ہدایت
وہاڑی (خبرنگار ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت کے پی آئیز کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، مین ہولز پر فوری ڈھکن لگانے ، صفائی، پارکس، سٹریٹ لائٹس اور سیوریج نظام کی بہتری کی ہدایت کی۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے سامنے زیبرا کراسنگ بنانے ، شجرکاری کو فروغ دینے اور سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے آؤٹ سورس سکولوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لیے متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments