نئے صوبوں سے گورننس میں بہتری آئیگی:مسعود چشتی

نئے صوبوں سے گورننس میں بہتری آئیگی:مسعود چشتی

سیاسی اتفاقِ رائے ، بااختیار بلدیاتی ادارے مسائل کے مستقل حل کیلئے ضروری ہیں

بورے والا(سٹی رپورٹر ) پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین پیر محمد مسعود چشتی نے کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت میں متفقہ قرارداد منظور کی ہے ، نئے صوبوں کے قیام سے محرومیوں کا ازالہ اور گورننس میں بہتری لائی جا سکتی ہے ۔ سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر اس اہم معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کرنا چاہیے ، کیونکہ سیاسی حمایت کے بغیر نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قانون سازی ممکن نہیں۔پریس کلب بورے والا کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں گورننس بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، جبکہ بااختیار بلدیاتی اداروں کے قیام کے بغیر عوام کے بنیادی مسائل مستقل بنیادوں پر حل نہیں کیے جا سکتے ۔ بااختیار بلدیاتی ادارے مقامی سطح پر ترقی اور خوشحالی کے ضامن بن سکتے ہیں۔پیر محمد مسعود چشتی نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ، جس سے انتظامی امور میں بہتری اور پسماندہ علاقوں کے مسائل پر مؤثر توجہ ممکن ہوگی۔ بلوچستان کے معدنی وسائل سے حاصل فوائد کا بڑا حصہ وہاں کے عوام کو ملنا چاہیے تاکہ محرومیوں کا ازالہ اور ترقی کا عمل تیز ہو سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...