الیکشن کمیشن کا میلسی میں خواتین ووٹرز کیلئے آگاہی پروگرام
طالبات کو ووٹ کی اہمیت ، انتخابی مراحل اور طریقہ کار سے آگاہی دی گئی
میلسی(نمائندہ دنیا ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میلسی میں خواتین ووٹرز میں ووٹ کی اہمیت اور انتخابی عمل سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے خصوصی آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں طالبات کو ووٹ کی اہمیت، ووٹرز کے بنیادی حقوق و فرائض اور انتخابی عمل کے مختلف مراحل کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی جبکہ ووٹ کے درست اور ذمہ دارانہ استعمال کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔ طالبات کو انتخابی عمل سے عملی طور پر روشناس کرانے کے لیے تربیتی مشق بھی کروائی گئی، جس میں پولنگ اسٹیشن کے مختلف مراحل اور ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر شریک طالبات میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ الیکشن کمشنر یاسر رشید، پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میلسی محمد سعید، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج میلسی میاں محمد اختر، فوکل پرسن الیکشن کمیشن فرخ ناصر سمیت دیگر متعلقہ افراد موجود تھے ۔ شرکاء نے خواتین میں ووٹر آگاہی کے فروغ کے لیے الیکشن کمیشن کی اس کاوش کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments