تعلیمی بورڈز کی امتحانی فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاج
حکومت طلبہ اور والدین پر بوجھ کے بجائے ریلیف فراہم کرے :حافظ بشارت ودیگر
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈز کی جانب سے مختلف امتحانی و انتظامی امور کی 7کیٹیگریز کی فیسوں میں اضافے پر تعلیمی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور متعلقہ حکام سے فیسوں میں کمی اور نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے مرکزی صدر حافظ بشارت، ڈویژنل صدر جمشید چٹھہ ، سرپرست اعلیٰ حاجی اشفاق وڑائچ، صابر بٹ اور ضلعی صدر محمد فیاض نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں طلبہ اور والدین پر تعلیمی اخراجات کا مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے انہیں ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم تک آسان اور کم لاگت رسائی عوام کا بنیادی حق ہے ، اس لیے تعلیمی بورڈز کی فیسوں میں بار بار اضافہ طلبہ اور والدین کیلئے مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ، حکومت کو چاہیے کہ تعلیم کے فروغ کیلئے فیسوں میں اضافے کے بجائے طلبہ اور تعلیمی اداروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور ریلیف فراہم کرے۔ یاد رہے کہ مختلف تعلیمی بورڈز نے امتحانی و انتظامی امور سے متعلق 7کیٹیگریز کی فیسوں میں اضافہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments