پیشہ ورانہ ماحول میں تابکاری کی نگرانی پر قومی ورکشاپ اختتام پذیر
ورکشاپ میں مختلف قومی اداروں سے تعلق رکھنے والے 26شرکاء نے شرکت کی
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (PNRA) نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے اشتراک سے پیشہ ورانہ ماحول میں تابکاری کی نگرانی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ پانچ روزہ قومی ورکشاپ پی این آر اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔قومی ورکشاپ پی این آر اے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیفٹی اینڈ سیکیورٹی (NISAS) نے منعقد کی، جو جوہری تحفظ، تابکاری سے تحفظ اور جوہری سلامتی کے شعبوں میں IAEA کا نامزد کردہ اشتراکی مرکز (Collaboration Centre) ہے ۔ ورکشاپ کا مقصد پیشہ ورانہ ماحول میں تابکاری کی نگرانی کے حوالے سے قومی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا تھا، جس میں آئی اے ای اے کے حفاظتی معیارات کے مطابق بیرونی تابکاری اور سطحی تابکاری آلودگی کا جائزہ بھی شامل تھا۔ ورکشاپ میں مختلف قومی اداروں سے تعلق رکھنے والے 26 شرکاء نے شرکت کی۔ چیئرمین پی این آر اے ضیاء حسین شاہ نے ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ \\\"پیشہ ورانہ ماحول میں تابکاری کی باقاعدہ نگرانی اور تابکاری سے تحفظ، ضابطہ جاتی نگرانی کا ایک بنیادی عنصر ہے ۔ اس ورکشاپ کے ذریعے ہمارے ماہرین کی پیشہ ورانہ ماحول میں تابکاری کے سامنے آنے کے خطرات کا جائزہ لینے اور ان پر قابو پانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments