کیپٹن ابوذر شہیدکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ،خراج عقیدت پیش
راہوالی(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )کیپٹن ابوذر فاروق وڑائچ شہیدکے ایصال ثواب کیلئے جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القرآن محلہ شریف پورہ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔
اس موقع پر شہید کے والد حاجی فاروق وڑائچ ، معززین علاقہ ، عزیز اقارب بھی موجود تھے ۔ مقررین علامہ عطا المصطفی جمیل چشتی،امید وار این اے 77راشد محمود ورک ،کرنل ذوالفقار احمد ، ضیا المرتضیٰ چشتی، نصیر وڑائچ ،قاری آصف نوشاہی ،چودھری اصغرچیمہ ، علی عرفان وڑائچ ،ضلعی جنرل سیکرٹری ن لیگ شعیب الطاف چیمہ نے کہا کہ شہدا پوری قوم کیلئے باعث فخر اور ہمارے سروں کا تاج ہیں ، ابوذر کاخون رائیگاں نہیں جائیگا ، دہشتگرد وں کا خاتمہ ہوگا اور ملک امن کا گہوارابنے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments