ہیڈ کلرک ، جونیئر کلرک ، سیکرٹری یوسی رشوت لیتے گرفتار
محکمہ تعلیم سیالکوٹ کے ارشد اور احتشام قا بو آگئے ،پپناکھہ کا سیکر ٹری پکڑا گیا
گوجرانوالہ ،سیالکوٹ (سٹاف رپورٹر ،نمائندہ دنیا )اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں اے سی ای سیالکوٹ کے سی او رانا مبشر علی کی جانب سے ٹریپ ریڈ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم محمد ارشد (ہیڈ کلرک، بی ایس-16، محکمہ تعلیم)اور احتشام بٹ (جونیئر کلرک، بی ایس -11، ڈی او ایلیمنٹری ایجوکیشن آفس، سیالکوٹ) کو گرفتار کر لیا گیا اور ملزموں کے قبضے سے 20ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کئے گئے ۔دوسری کارروائی میں گوجرانوالہ میں اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر اصغر اعوان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کرتے ہوئے یونین کونسل پپناکھہ کے سیکرٹری ضمیر الحسن کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے مبینہ طور پر رشوت کی مد میں وصول کی گئی 15 ہزار روپے کی رقم برآمد کی گئی۔ اینٹی کرپشن حکام نے تمام ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments