مہنگائی ،تجاوزات کیخلاف کارروائیاں موثر بنانے کا حکم

مہنگائی ،تجاوزات کیخلاف کارروائیاں موثر بنانے کا حکم

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نوشہرہ ورکاں میں بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا نوشہرہ ورکاں کا دورہ، ترقیاتی و بیوٹیفکیشن منصوبوں کا جائزہ،شہری سہولیات، پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کر دی ۔بتایاگیاہے کہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے تحصیل بھر میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں، انسدادِ تجاوزات، پرائس کنٹرول، انفورسمنٹ سرگرمیوں اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال نے ڈپٹی کمشنر کو تحصیل انتظامیہ کی جانب سے جاری اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔انہوں نے شہر کی خوبصورتی کیلئے جاری منصوبوں، اہم شاہراہوں، چوکوں اور چوراہوں کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے ،گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے کارروائیوں بارے بریف کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف منصوبوں اور انتظامی اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...