جاپان کے وفد کا جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کا دورہ
وائس چانسلر سے ملاقات ،لینگویج لیب کے قیام کیلئے تعاون کے امکانات کا جائزہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )جاپانی وفد کا گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کا دورہ، لینگویج لیب کے قیام کیلئے باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ، جاپان سے تعلق رکھنے والے ‘‘اے آر ٹریڈنگ‘‘ کے ڈائریکٹرز، علی محمد اصغر اور محترمہ موری آریسا نے یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔ وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کے ساتھ ملاقات کی جس میں مختلف شعبہ جات کے ڈینز، رجسٹرار، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز اینڈ ایکسٹرنل لنکیجز، منیجر اورک اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے ۔ بات چیت کا محور باہمی تعاون کے مواقع، زبان سیکھنے ، مہارتوں کی ترقی اور طلبہ کیلئے سیکھنے کے بہتر مواقع پیدا کرنے پر مرکوز رہا۔ وفد نے سینٹر آف ایکسیلنس برائے سیرت النبی ؐ، سینٹر آف ایکسیلنس علامہ محمد اقبال، یونیورسٹی لائبریری، آڈیٹوریم، سینٹرل ریسرچ لیب کا بھی دورہ کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments