منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی :کمشنر

منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی :کمشنر

شہریوں کو بہتر سیوریج، نکاسیٔ آب اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیح

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی کی زیرِ صدارت واسا، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں واسا کے تحت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے مختلف منصوبوں پر جاری کام، تعمیراتی پیش رفت، معیار، رفتارِ کار اور مقررہ اہداف کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تمام منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سیوریج، نکاسیٔ آب اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اس لیے منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔کمشنر نے ہدایت کی کہ جاری منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر خصوصی توجہ دی جائے اور کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر مانیٹرنگ کا نظام برقرار رکھا جائے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسر وں کو باہمی رابطے کے ساتھ کام کرنے اور فیلڈ میں منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام متعلقہ محکمے مربوط انداز میں اقدامات کر رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...