ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائے جائے ،کمشنر
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی سلمان غنی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے جا رہے ہیں۔ عوامی فلاح کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ترجیح ہے ۔۔۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر کی زیر صدارت ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ متعلقہ حکام نے ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں بارے بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں 336 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں، جسمیں 21 نئی سکیمیں بھی شامل ہیں۔ راولپنڈی میں 146, اٹک میں 30, چکوال میں72, جہلممیں 22 اور مری میں 66 ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے ۔ میگا پراجیکٹس میں راولپنڈی رنگ روڈ، ڈھوڈئچہ ڈیم، سگنل فری کوریڈور سمیت دیگر سکیمیں شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments