جرائم پیشہ گینگز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت

 جرائم پیشہ گینگز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت

ڈی آئی جی کا تھانہ شہزادٹائون کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ لیا ،سائلین سے بھی ملے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد علی وسیم نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، حوالات، مسجد، میس سمیت مختلف شعبہ جات اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تھانے میں موجود سائلین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو شہریوں کی شکایات پر بروقت اور مؤثر قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی نے زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد یکسو کرنے ، تھانوں کا ریکارڈ بروقت مکمل رکھنے ، اشتہاری، مطلوب اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے اور متحرک جرائم پیشہ گینگز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...