شہریوں کے لیے آسانیاں ،ہر ممکن سہولت دی جائے ،آئی جی
گولڑہ پولیس سٹیشن کا دورہ ،شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سہیل چودھری نے گزشتہ روز گولڑہ پولیس سٹیشن کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور پولیس خدمات کا جائزہ لیا۔ آئی جی نے پولیس سٹیشن میں تعینات افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی اور مختلف انتظامات، خاص طور پر فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کو دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔انہوں نے پولیس سٹیشن کے عملے سے بھی بات چیت کی اور فرائض کی انجام دہی کے دوران انہیں درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے اور پولیس کی خدمات کو شہریوں کے لیے مزید آسان اور قابلِ رسائی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں۔آئی جی نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس سٹیشن آنے والے لوگوں کو بروقت اور موثر معاونت فراہم کی جانی چاہیے ، افسران کو اپنے فرائض پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ انداز میں سرانجام دینے چاہئیں۔ آئی جی نے سنٹرل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں پولیس افسران و جوانوں نے اپنے سرکاری اور ذاتی مسائل پیش کیے ۔آئی جی اسلام آباد نے افسران و جوانوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ افسران کو قواعد و ضوابط کے مطابق ان پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments