سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس
کراچی(سٹی ڈیسک)سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا 16واں اجلاس منگل کو یونیورسٹی کے سینیٹ ہال میں زیر صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی منعقد ہوا۔
اجلاس میں جس میں یونیورسٹی کے تعلیمی امور سے متعلق متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے ۔ اکیڈمک کونسل کے 15 ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ اس کے ساتھ مختلف فیکلٹی بورڈز کے اجلاسوں کے فیصلوں کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں فیکلٹی آف مینجمنٹ، بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ کامرس، فیکلٹی آف سائنس اینڈ آئی ٹی، اور فیکلٹی آف لینگویج اینڈ کلچرل اسٹڈیز اور فیکلٹی آف ایجوکیشن کے نظرثانی شدہ نصابات پر غور و خوض کے بعد انہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نئی 2025 کی پالیسی کے مطابق منظور کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments