اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان گرفتار،مسروقہ سامان برآمد

اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان گرفتار،مسروقہ سامان برآمد

گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ،مدعی نے بھی شناخت کر لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ زمان ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ڈکیت گرفتار، اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد۔تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی اور لوکل انٹیلی جنس کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ڈکیت ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کی شناخت کیلس ولد کاشف مسیح اور کینس ولد کاشف مسیح کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے چند روز قبل کورنگی ساڑھے تین نمبر پر گھر کے باہر کھڑے دو شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹا تھا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی جس میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی جبکہ مدعی مقدمہ نے بھی گرفتار ملزمان کو شناخت کر لیا ہے ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول، گولیاں، 3 چھینے گئے موبائل فونز ہوئے جن کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں درج ہے جبکہ نقد رقم 300 روپے برآمد ہوئی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، گرفتار ملزم کیلس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...