بلڑی شاہ کریم:گاؤں جھنگ کاتیار میں نوجوان مبینہ اغوا کے بعد قتل

بلڑی شاہ کریم:گاؤں جھنگ کاتیار میں نوجوان مبینہ اغوا کے بعد قتل

بلڑی شاہ کریم(نامہ نگار)بلڑی شاہ کریم کے گاؤں جھنگ کاتیار میں 25 سالہ نوجوان عبدالعزیز کاتیار ولد محمد ابراہیم کاتیار مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔ نوجوان کی لاش مبینہ ملزم یوسف کاتیار کے گھر سے برآمد ہوئی۔

 مقتول کے والد محمد ابراہیم کاتیار والدہ اور بھائی امام علی کاتیار اور دیگر ورثاء نے الزام عائد کیا کہ عبدالعزیز ہوٹل پر سو رہا تھا کہ بچل کاتیار، امین کاتیار، ایوب کاتیار اور صدیق کاتیار اسے اغوا کرکے لے گئے ، جہاں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کر دیا گیا۔ مقتول کے والد محمد ابراہیم کاتیار اور بوڑھی والدہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔پولیس نے لاش اسپتال منتقل کردی، پولیس کے مطابق کچھ گرفتاریاں کی ہیں، جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...