گوجرہ میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
گیس فی کلو 600 روپے ، 10 کلو وا لا سلنڈر 6000 میں فروخت
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )گوجرہ میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، دکا ندار من مرضی کی قیمتیں وصول کرنے لگے ، متعلقہ ادارے خاموش تما شا ئی کا کردار ادا کر نے لگے ۔ تفصیلا ت کے مطابق شہر و گردو نوا ح میں دکاندارو ں نے ایل پی جی کی قیمتو ں میں از خود اضا فہ کر لیا، گھریلو سلنڈر کی قیمتو ں میں کئی گنا اضا فہ کر دیا گیا ،گوجرہ و گردو نواح میں گیس فی کلو 600 روپے ، 10 کلو وا لاگھریلو سلنڈر 6000 روپے سے زائد تک میں فروخت کیا جا رہا ہے جس کے باعث صارفین پریشا نی کا شکار ہیں تاہم پرا ئس کنٹرو ل مجسٹریٹ اورپیرا فورس ان دکانداروں کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں ۔ عوا می حلقوں نے کمشنر فیصل آ باد اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments