بچوں میں ایچ آئی وی کے معاملے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ
کراچی (این این آئی)سندھ سوشل سکیورٹی ولیکا اسپتال میں مبینہ طبی غفلت کے باعث ایچ آئی وی سے متاثر ہونے والے 169 سے زائد بچوں اور 9 جاں بحق بچوں کا مقدمہ لڑنے والے وکیل ایڈووکیٹ طارق منصور نے۔۔۔
وفاقی حکومت سے معاملے کی جامع، شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا ہے ۔انہوں نے تجویز دی ہے کہ جے آئی ٹی میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)اور ڈریپ سمیت دیگر متعلقہ وفاقی اداروں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے تاکہ بچوں میں ایچ آئی وی کے پھیلا کے اسباب، مبینہ طبی غفلت، انتظامی کوتاہیوں اور ممکنہ مالی بے ضابطگیوں کی مکمل چھان بین کی جاسکے ۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچوں کی تعداد 169 سے بڑھ کر تقریبا 200 تک پہنچنے کا خدشہ ہے ، جبکہ اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments