سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ کے خلاف محکمانہ کارروائی روکنے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے بے نظیر بھٹو شہید ایچ آر ڈیولپمنٹ بورڈ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ طارق علی کے خلاف محکمانہ کارروائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزار کے وکیل عاقب حسین ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف انکوائری بدنیتی اور ذاتی رنجش کی بنیاد پر شروع کی گئی، کیونکہ انہوں نے غیر قانونی احکامات تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا۔ وکیل کے مطابق 2023 میں جاری ٹینڈر منسوخ کردیا گیا تھا اور معاہدے کی منسوخی کے بعد درخواست گزار کا بحالی یا ادائیگی سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ ٹینڈر کے اجرا سے معاہدے تک تمام مراحل مجاز اتھارٹی کی منظوری سے مکمل کیے گئے تھے ۔ وکیل نے انکوائری افسر کی اہلیت اور ساکھ پر بھی اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کے اعتراضات کے باوجود انکوائری جاری رکھی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments