ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں پر کام تیزکرنے کی ہدایت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر منصوبہ بندی و ترقیات سندھ جام خان شورو نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ عالمی بینک کے تعاون سے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، درپیش مسائل اور تکمیل کے حوالے سے مکمل تیاری کی جائے۔۔۔
جبکہ منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام محکمے باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کریں۔اس حوالے سے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات جام خان شورو کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں عالمی بینک کے تعاون سے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کی جانب سے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جام خان شورو نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی موجودہ صورتحال، عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں سے متعلق تیاری مکمل رکھی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments