ٹرک نے موٹرسائیکل سوار طالب علم کو کچل دیا
حادثہ نارتھ ناظم آباد میں پیش آیا،ایک زخمی،ڈرائیورکو حراست میں لے لیا گیاپورٹ قاسم وائرلیس گیٹ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے مدرسے کا 9سالہ طالبعلم چل بسا
کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) نارتھ ناظم آباد میں مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں نجی اسکول کا ایک طالب علم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ سرسید افتخار تنولی نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک I شنواری ریسٹورنٹ کے قریب دونوں طالبعلم اسکول سے چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان طالب علم کی شناخت 16 سالہ حذیفہ ولد آصف جبکہ زخمی کی 15 سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لوڈنگ مزدہ کو تحویل میں لیکر ڈرائیور روال حسین کو حراست میں لے لیا ہے ، پولیس حادثے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
پورٹ قاسم وائرلیس گیٹ کے قریب ٹریفک حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر بچہ جاں بحق ہوگیا متوفی بچے کی شناخت 9 سالہ عزیز کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق متوفی گھر کے قریب قائم مدرسے جارہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے اسے سڑک کنارے ٹکر ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ڈاکس میں ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار 30 سالہ سمیع ولد اعجاز جاں بحق ہوگیا۔ایس ایچ او ڈاکس وقار قیصر نے بتایا کہ سلطان آباد انٹیلیجنس کالونی کے قریب ہائی روف میں پولیس اہلکار اپنے دوست کے ساتھ جارہا تھا کہ گاڑی کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا ۔مزید برآں قائد آباد شاہراہ بھٹو پل کے اوپر ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار کار الٹنے سے دو خواتین ستارہ اور ثناء زخمی ہوگئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments