ممتاز شخصیات کے گھروں پر یادگاری تختیاں نصب کرنے کا فیصلہ

ممتاز شخصیات کے گھروں پر یادگاری تختیاں نصب کرنے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کی خصوصی ہدایت پر ضلع وسطی کراچی کی ممتاز شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔۔۔

 جو نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی رہائش گاہوں کی نشاندہی اور فہرست سازی کرے گی۔کمیٹی فنونِ لطیفہ، تعلیم، ادب، سائنس، ثقافت، کھیل اور دیگر شعبوں میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والی شخصیات کے گھروں کی نشاندہی کرے گی، جہاں ان کے ناموں کی یادگاری تختیاں نصب کی جائیں گی تاکہ ان کی خدمات کو محفوظ اور نمایاں کیا جاسکے ۔کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...