عثمانیہ اسپتال کاساکرو میں مفت طبی کیمپ، مریضوں کا تانتا
جلد کے امراض میں مبتلا افراد کومکمل علاج تک مفت ادویات دینگے ، سی ای او
میرپور ساکرو (ڈسٹرکٹ ڈیسک)حیدرآباد ریلیف اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ٹرسٹ کے تحت قائم کراچی میں سینٹرل جیل چورنگی پر واقع عثمانیہ اسپتال کی ٹیم نے میر پور ساکرو میں مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا۔ کیمپ میں معائنے اور علاج کے لیے مریضوں کا تانتا بندھ گیا۔ مریضوں کی اکثریت جلد کی بیماریوں میں مبتلا تھی ۔ ڈاکٹرز اور عملے نے جلدی امراض کے تمام مریضوں کا اندراج کر لیا اور باہمی مشاورت سے اسپتال انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ ایسے مریضوں کو مکمل صحت یابی تک ادویات مفت فراہم کی جاتی رہیں گی۔ کیمپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عثمانیہ اسپتال کے سی ای او شکیل احمد مشتاق نے کہا کہ ہم ساکرو کے سماجی کارکنوں اور مکینوں کے اعتماد اور تعاون کے شکر گزار ہیں۔ ہماری ذمہ داری صرف ایک کیمپ تک محدود نہیں۔
ہم ہر رجسٹرڈ مریض کے ساتھ رہیں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ انہیں مکمل صحت یابی تک ادویات مفت ملتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عثمایہ اسپتال گزشتہ کئی سال سے زکوٰۃ کے مستحق افراد کا علاج مفت کررہا ہے اور بقیہ عام مریضوں سے بھی بہت کم فیس وصول کی جاتی ہے تاکہ ان رقوم کا استعمال بھی مستحق مریضوں کے علاج پر کیا جاسکے ۔عثمانیہ اسپتال مخیرت حضرات کے تعاون سے معیاری اور قابلِ رسائی طبی سہولیات کے ذریعے عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments