ڈاکٹر عشرت العباد کا قومی وحدت اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر زور

ڈاکٹر عشرت العباد کا قومی وحدت اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر زور

کراچی(این این آئی)سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کے روحِ رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ تصادم، نفرت انگیز سیاست اور لسانی بنیادوں پر کسی بھی کمیونٹی کی تذلیل ناقابلِ قبول ہے۔

 سیاسی اختلافات کو دشمنی میں تبدیل کرنا اور عوام کو زبان و نسل کی بنیاد پر تقسیم کرنا قومی مفاد کے منافی ہے ، جبکہ پاکستان کی سلامتی، قومی وحدت اور ملکی استحکام اولین ترجیحات ہونی چاہئیں۔میری پہچان پاکستان کی مرکزی کمیٹی اور تنظیم کے تمام شعبہ جات سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ تنظیم کے کارکنان تصادم، لسانی سیاست، قتل و غارت گری اور نفرت انگیز رویوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ ملک میں جمہوری استحکام، تمام قومیتوں کے درمیان محبت، بھائی چارے اور باہمی احترام کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کا قیام عوامی ضروریات، انتظامی سہولت، بہتر حکمرانی اور یکساں ترقی کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...