کے ایم سی کے 27ہزار سے زائد پنشنرز کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
کراچی (این این آئی) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ساڑھے 27 ہزار پنشنرز کو 2019، 2020، 2025 اور 2026 میں پنشن میں کیے گئے۔۔۔
مجموعی 40 فیصد اضافے کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے چیف سیکریٹری سندھ، میئر کراچی، میٹروپولیٹن کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔سجن یونین سی بی اے کے ایم سی اور 20 دیگر بزرگ و بیمار پنشنرز کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس سلیم جیسر کی سربراہی میں قائم بینچ نے کی۔سماعت کے دوران ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ 2019، 2020، 2025 اور 2026 میں پنشن میں کیا گیا مجموعی 40 فیصد اضافہ تاحال پنشنرز کو ادا نہیں کیا گیا۔ پنشنرز کی اکثریت کی عمریں 75 سے 80 برس کے درمیان ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments