احتجاج وریلی کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری

احتجاج وریلی کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری

ٹریفک پولیس کی شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹریفک پولیس نے اتوار (آج)کے احتجاج کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کردیا ہے ۔ٹریفک پولیس کے اعلامیے کے مطابق ایک جماعت کی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک عبداللہ ہارون روڈ پہنچے گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق ریلی کے باعث پی آئی ڈی سی روڈ پر ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ کے ساتھ عبداللہ ہارون روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر بھی ٹریفک دباؤ کا امکان ہے ۔ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی، ایم اے جناح روڈ سے آنے والے شہری فوارہ چوک کے بجائے متبادل راستے اختیار کریں۔اعلامیے کے مطابق ایم آر کیانی روڈ سے سرور شہید روڈ، عبداللہ ہارون، لکی اسٹار کا راستہ استعمال کیا جائے۔

ڈی آئی جی آفس سے صدر، زینب مارکیٹ یا ریگل چوک جانے والے متبادل راستے اختیار کریں۔ٹریفک پولیس کے مطابق صدر موبائل مارکیٹ سے کینٹ اسٹیشن جانے والے شہری متبادل راستے اختیار کریں جبکہ کھجور چوک سے فوارہ چوک جانے والی ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق کلفٹن، ڈی ایچ اے سے زینب مارکیٹ یا ریگل چوک جانے والے میٹرول پول سے کلب روڈ، پی آئی ڈی سی، شاہین کمپلیکس کا راستہ استعمال کریں۔اعلامیے کے مطابق کلفٹن، ڈی ایچ اے سے ریگل چوک جانے والے میٹروپول سے سروسز میس، داود پوتا روڈ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...