امریکہ نے طالبان کو سیاسی قوت تسلیم کرلیا:جے یو پی

امریکہ نے طالبان کو سیاسی قوت تسلیم کرلیا:جے یو پی

جمعیت علما ئے پاکستان کے مرکزی صدراورنائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے.......

لاہور (سیاسی نمائندہ) طالبان کو دہشت گرد قرار دینے والے امریکہ نے انہیں سیاسی قوت تسلیم کرکے تمام مطالبات مان لئے ،افغان حکومت کو بھی انہوں نے مذاکراتی عمل میں شامل نہیں ہونے دیا، امریکہ کو بری طرح شکست اور ہزیمت اٹھانے کے بعد افغانستان سے نکلنا پڑ رہا ہے ۔ 19 سالہ افغان جنگ کے دوران ہزاروں معصوم لوگوں کی زندگیاں ختم ہوئیں اورامریکی فوجی ہلاک ہوئے ۔ جے یو پی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 14 ماہ کے دوران امریکی فوجیوں کا افغانستان سے انخلا بڑا چیلنج ہوگا اور امن معاہدے کے نتائج کا انحصار فریقین کی طرف سے عملدرآمد پر ہے ۔پیر اعجاز ہاشمی نے کہا جنگ کسی بھی مسئلے کا کبھی حل نہیں رہی۔ دوسرے ممالک میں مداخلت سے روس کو کچھ ملا اور نہ ہی امریکہ کو۔ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے جنگوں کا حل نکالا جا سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں