جواں سالہ لڑکی کو مبینہ اغواکرکے زیادتی کا نشانہ بناڈالا
تھانہ غلام آباد کے علاقے میں عصمت دری ، ملزم پر مقدمہ درج ، تلاش جاری منصور آباد کے علاقے میں دوافراد کی خاتون سے درندگی ،نازیباویڈیوریکارڈکرلی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواکر کے زیادتی کانشانہ بنادیا گیا۔ تھانہ غلام آباد کے علاقے میں منظور نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی 22 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ۔تھانہ منصور آباد کے علاقے میں غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔شہباز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم احتشام نے اسکی ہمشیرہ کو اسکی نازیباویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے باہر بلایا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں اس کا ساتھی پہلے سے ہی موجود تھا۔ دونوں ملزموں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالااور اس دوران قابل اعتراض ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments