ڈی آئی جی کا تھانہ اچھرہ کادورہ

ڈی آئی جی کا تھانہ اچھرہ کادورہ

ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے رات گئے تھانہ اچھرہ کا دورہ کیا

لاہور( سپیشل کرائم رپورٹر ) انہوں نے تھانہ کا فرنٹ ڈیسک، رپورٹنگ روم، رجسٹرز، عملہ کی حاضری، حوالات، ریکارڈ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ ایس ڈی پی اواچھرہ سرکل، ایس ایچ اومحمد رضوان دیگر افسران اس موقع پر موجودتھے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے فرنٹ ڈیسک آفیسرز سے تھانہ کے کرائم اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے تھانہ کی حوالات میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی دیکھے ۔ ساجد کیانی نے کہا کہ پولیس افسران وجوان فیس ماسک لازمی استعمال کریں۔ تمام افسران اپنے علاقوں میں حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں