شہر میں قبضہ مافیا کااہم رکن حمزہ کھوکھر گرفتار
ملزم نے باپ شوکت کھوکھر عرف شوکی چنگڑ کی گرفتاری پر مزاحمت کی
لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)سی آئی اے صدر ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے بدنام زمانہ قبضہ مافیاکے اہم رکن حمزہ کھوکھر کوگرفتارکر لیا۔ ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے ناجائزہ اسلحہ، پسٹل،درجنوں گولیاں اور کارتوس برآمد ہوئے ،ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زور پرشریف شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرلیتاتھا،ملزم اسلحہ کی نمائش سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلاتا تھا،ملزم حمزہ کھوکھرنے اپنے باپ ملزم شوکت کھوکھر عرف شوکی چنگڑ کی گرفتاری پر پولیس پارٹی سے مزاحمت کی۔پولیس پارٹی سے مزاحمت کی وجہ سے ملزم شوکت کھوکھرعرف شوکی چنگڑ موقع سے فرار ہوگیاتھا، ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں کی پراپرٹی پر ناجائز قبضہ اور ہوائی فائرنگ کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔