12 سبزیاں مہنگی:سرکاری اور مارکیٹ کے الگ الگ نرخ
ریٹ لسٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں 10 روپے کلو تک اضافہ،بازاروں میں 80 روپے تک زائد وصول کئے گئے ،پیاز 28 کے بجائے 35 میں فروخت,لہسن 135 کی جگہ 170،ادرک 345 کے بجائے 425 روپے کلو فروخت کی گئی،آلو،بینگن،کھیرا،بند ، پھول گوبھی،شملہ مرچ،کدو،بھنڈی بھی مہنگی
لاہور( اکنامک رپورٹر سے ) مہنگائی بلا تعطل بڑھنے لگی،ریٹ لسٹ میں 12سبزیوں کے دام 10 روپے کلو تک بڑھادئیے گئے لیکن سرکاری اور مارکیٹ کے بھاؤ الگ الگ تھے ،بازار میں سبزیاں 80 روپے کلو تک زائد فروخت کی گئیں۔پیاز 1،لہسن،ادرک،کھیرا دیسی،گاجر چائنہ5،آلو نیا،بند گوبھی 3،بینگن،گھیا کدو 7،پھول گوبھی،بھنڈی 10،شملہ مرچ 20روپے کلو مہنگی ہوئی لیکن مارکیٹ میں پیاز سرکاری قیمت 28 کے بجائے 35 ،لہسن ہرنائی 135 کی جگہ 170 ،ادرک 345 کے بجائے 425 ،آلو نیا 53 کے بجائے 65 ،بینگن50 کی جگہ 60 ،کھیرا دیسی 52 کے بجائے 60 ،ـ بند گوبھی 30 کے بجائے 40 ،پھول گوبھی83 کے بجائے 110 ،شملہ مرچ124 کی جگہ 160 ،گھیا کدو 57 کے بجائے 65 ،بھنڈی 83 کی جگہ 110 اور گاجر چائنہ32 کے بجائے 50 روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ ـ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود انتظامیہ نرخ ناموں پر مکمل عملدرآمد کرانے میں ناکام رہی۔روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور دیگر اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے ردعمل کا اظہار کیا،ان کا کہنا تھا ایک طرف انتظامیہ سرکاری سطح پر اشیا کی قیمتیں بڑھاتی ہے لیکن اپنے ہی نرخناموں پر عملدرآمد نہیں کرا سکتی۔انہوں نے کہا حکومت کو موثر چیک اینڈ بیلنس کا نظام وضع کرنا چاہئے اور گرانفروشوں کے خلاف نتیجہ خیز اقدمات کرنے چاہئیں۔