186 پیف سکولوں نے اینٹی ڈینگی سرگرمیاں اپ لوڈ نہ کیں

 186 پیف سکولوں نے اینٹی  ڈینگی سرگرمیاں اپ لوڈ نہ کیں

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی اسد نعیم نے 5سے 10جون تک اینٹی ڈینگی ایپلی کیشن پر سرگرمیاں اپلوڈ نہ کرنیوالے 186 سکولو ں کا نوٹس لے لیا

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر )پنجاب بھر میں 7,349 میں سے 7,163سکولوں نے روزانہ کی بنیاد پرڈینگی سے متعلق حفاظتی سرگرمیاں اپلوڈ کیں، تاہم پچھلے 6 دنوں میں 186سکولوں نے کوئی سرگرمی اپلوڈ نہیں کی جس پر ایم ڈی نے تشویش کا اظہار کیا۔ 186سکولوں کی تفصیلات پیف ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ فوکل پرسن نے بتایا مہم میں حصہ نہ لینے پر ان پارٹنرسکولوں کی ماہ جون کی پیمنٹس روک لی جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں