میئر کی میٹروپولیٹن ملازمین کے احتجاج میں شرکت

میئر کی میٹروپولیٹن ملازمین کے احتجاج میں شرکت

یوسی سیکرٹریز،رجسٹریشن کلرکوں کو میٹروپولیٹن کے ماتحت کرینگے :مبشر جاوید

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )لارڈ میئرکرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید ٹاؤن ہال آئے اور سٹاف ایمپلائز یونین میٹروپولیٹن کارپوریشن کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی،انہوں نے بیورو کریسی اور پنجاب حکومت پر خوب تنقید کی جبکہ ملازمین کے ساتھ کھانا کھایا، آئندہ ہفتے ہاؤس اجلاس بلانے کااعلان کردیا۔ انہوں نے کہا بلدیاتی نظام کے تحت سیکرٹری یونین کونسلز اورفیلڈ رجسٹریشن کلرکوں کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ماتحت کریں گے ،بدنیتی کی بنیاد پر بلدیاتی نطام کو ختم کیاگیا،بلدیاتی ایکٹ میں ابتک تین مرتبہ ترامیم کی جاچکی ہیں نئے ملازمین کی بھرتی کاکیامقصد ہے انکو کیوں محکمہ بلدیات کے سپرد کیاجارہاہے ۔اس موقع پر صدر سٹاف یونین محبوب بھٹی، خدمت گروپ کے صدر گل نواز خان، اکرم بھٹی و دیگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں