پنجاب پولیس میں صرف سوا 2 فیصدخواتین اہلکار

پنجاب پولیس میں صرف سوا 2 فیصدخواتین اہلکار

فورس میں خاتون اہلکاروں کی تعداد کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش

لاہور ( اپنے سیاسی رپورٹر سے ) 11کروڑ سے زائد آبادی والے صوبہ پنجاب میں محکمہ پولیس میں خاتون اہلکاروں کی تعداد صرف 2 اعشاریہ 26 فیصد ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔پولیس فورس میں خاتون اہلکاروں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کی ٹوٹل منظور شدہ نفری ایک لاکھ 88 ہزار 71 نفوس پر مشتمل ہے جبکہ منظور شدہ باوردی نفری 1 لاکھ 72ہزار 583 افراد پر مشتمل ہے ۔رپورٹ کے مطابق محکمہ پولیس میں تعینات خاتون اہلکاروں کی تعداد صرف 4 ہزار 2 سو 54 ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں