کٹاربند روڈ پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ

کٹاربند روڈ پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ

آن لائن اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پلانٹ کی تعمیر کی پیش

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کٹاربند روڈ پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ کی تعمیر کی پیش کردی۔ 54 ایم جی ڈی کے حامل پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے ڈنمارک کی ڈونر ایجنسی نے پیشکش کی۔اسی تناظر میں واسا ہیڈ آفس میں ڈنمارک کی ڈونر ایجنسی ڈانیڈا کے ساتھ آن لائن اجلاس ہوا۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پراجیکٹ پر گفتگو ہوئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پراجیکٹ کی فزیبلٹی اور ڈیزائن کیلئے ڈانیڈا کنسلٹنٹ کا انتخاب کریگا۔سید زاہد عزیز نے کہا واسا کا پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ ڈانیڈا کی معاونت کریگا، پراجیکٹ کی تکمیل سے مثبت ماحولیاتی اثرات مرتب ہونگے ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی واسا ابوبکر عمران اور تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز پی اینڈ ڈی نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں