پٹواریوں کی بھرتی کیخلاف دائر درخواستیں خارج

پٹواریوں کی بھرتی کیخلاف  دائر درخواستیں خارج

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں پٹواریوں کی بھرتی کے خلاف دا ئر درخواستیں خارج کر دیں

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب میں پٹواریوں کی بھرتیوں کے خلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،درخواست گزاروں کے وکلا نے موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت نے 2009 میں پٹواریوں کی بھرتی رولز میں تبدیلی کی،پٹواریوں کی بھرتی کے لیے پٹوار کورس کی شرط کو ختم کر کے کمپیوٹر کورس اور سپیڈ ضروری قرار دی گئی ہے ،عدالت نے بھرتیوں کے خلاف دائر تمام درخواستیں خارج کر دیں، عدالت نے تمام درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر 28 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔پنجاب میں پٹواریوں کی تمام بھرتیاں رولز کے خلاف کی جا رہی ہیں،عدالت نئی بھرتیوں کو روک کر پرانے رولز کے مطابق بھرتیاں کرنے کا حکم دے ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 2009 رولز میں تبدیلی کو چیلنج نہیں کیا گیا،13 سال بعد 2021 کی نئی بھرتیوں کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا،اسی طرح کی درخواستوں پر ہا ئی کورٹ ملتان بینچ اپنا فیصلہ سنا چکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں