سندر :ٹرالر تلے سویا شخص ٹائروں کے نیچے آکر جاں بحق

سندر :ٹرالر تلے سویا شخص ٹائروں کے نیچے آکر جاں بحق

پولیس نے ٹرالر قبضہ میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، لاش مردہ خانے منتقل

لاہور(خبر نگار سے )سندر کے علاقے میں ٹرالر ڈرائیور کی لاپرواہی سے اس کا ساتھی ٹائروں تلے آکر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے رائے ونڈ روڈ پر ڈرائیور نے ٹرالر کے نیچے سوئے ساتھی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں عامر موقع پر جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے ٹرالر کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرکے لاش مردہ خانے منتقل کر دی ۔پولیس کے مطابق 33سالہ عامر رحیم یار خان کا رہائشی تھا۔ واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں