اندرون و بیرون ملک 20 پروازیں منسوخ،3 لیٹ

اندرون و بیرون ملک 20 پروازیں منسوخ،3 لیٹ

طیاروں کی کمی ،فنی خرابی اور روٹس کی بندش پروازیں متاثر ہونے کی وجوہات

لاہور (نیوز رپورٹر )اندرون وبیرون ملک آنے وجانے والی کل 23پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے 20منسوخ اور3تاخیر کا شکار رہیں۔تفصیل کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر 23پروازوں کا شیڈول متاثر رہا ۔فلائٹ انکوائری کے مطابق ائر بلیو کی کراچی سے لاہور آنے و الی پرواز 406، پرواز 402 اورلاہور سے جدہ جانے و الی پرواز 4700 تاخیر کا شکار رہی۔ سعودی ائر کی لاہور سے کابل کی پرواز 734،پی آئی اے کی اسلام آباد کی دوطرفہ پروازیں 612/613،اتحاد ائر کی لاہور سے ابوظہبی کی دوطرفہ چار پروازیں 242/241/243/244، قطر ائر ویز کی دوحہ، لاہور دو پروازیں ،کراچی لاہور دوطرفہ 5پروازیں ،استنبول کی دوطرفہ دوپروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ طیاروں کی کمی، فنی خرابی اور روٹس کی بندش پروازیں متاثر ہونے کی وجوہات بنیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں