روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف

 روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف

ننکانہ بچیانہ پرانی سڑک کی تارکول اور بجری کو اکھاڑے بغیر کام جاری

ننکانہ صاحب(خبر نگار)ننکانہ بچیانہ روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال اور بغیر حکمت عملی کے کام انکشاف ہوا ہے شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ ننکانہ بچیانہ روڈ کی تعمیر کا کام تو شروع ہوگیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پرانی سڑک کی تارکول اور بجری کو اکھاڑنے کی بجائے اسی پر پتھر ڈال کر کام شروع کردیا گیا ہے جس سے نئی بننے والے سٹرک پختہ اور مضبوط نہیں ہوسکے گی اور جلد ہی دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گی جبکہ سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والا میٹریل بھی ناقص کوالٹی کا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں